نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وادی نیلم ،لینڈ سلائیڈنگ تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد20سے تجاوز کر گئی115515

آٹھ مقام(مانیٹرنگ ڈیسک ،ثناء نیوز) وادی نیلم ،لینڈ سلائیڈنگ تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد20سے تجاوز کر گئیریسکیو کاروئیاں جاری12نعشیں نکال لی گئیں مرنے والوں میں11 فوجی اور 10 سویلین شامل ہیں علاقہ میں موبائل لینڈ لائن فون بجلی کی عدم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا مقامی انتظامیہ کا روایتی غفلت کا مظاہرہ سویلین ہلاکتوں کی وجہ سے خبر کو دبانے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق ازادکشمیر کے ضلع آٹھمقام کے بالائی نیلم کے علاقہ تہجیاں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی درمیانی شب بارش اور برف باری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پاکستانی فوج کے تین جوان ملبے تلے دب گئے تھے جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو شروع کیا گیا تو دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ چلنے سے8 فوجیوں سمیت 11 سویلین افراد تودہ کے ملبے تلے دب گئے ہیں جائے سانحہ سطح سمند ر سے ساڑے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر ہے دور افتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے خبر کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن جمعہ کی شام کو میڈیا میں خبر بریک ہونے کے بعد فوج کی جانب سے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام پر کوئی انتظامی آفیسر موجود نہیں تھا لیکن ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام میں آکر مقامی انتظامیہ کو تفصیل سے آگا ہ کیا ہے ڈی سی او نیلم پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر تحقیقات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق جن افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں ان کے نام یہ ہیں محمدا نور ولد نور محمد سرور ولد لالہ میر، محمد خورشید، محمد افضل ،گل حسین منیر احمد سکنہ بن تل مقامی سویلین ہیں جبکہ فوج کے کیپٹن عمران، نان کمیشنڈ آفیسر دوست محمد ولد علی سکنہ گلگت، حوالدار محمود عالم ، سپاہی متین احمد سپاہی محمد خان، سپاہی محمد طاہر،سپاہی محمد سخاوت حسین، سپاہی محمد حسین، سپاہی اسلم ،سپاہی عطاء اللہ سپاہی فرمان حیات سپاہی محمد مبین سکنہ مردان،سپاہی خالد سکنہ گلگت شامل ہیں مرنے والوں کی نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے مقامی لوگوں کے مطابق کافی تعداد میں سویلین کو سانحہ پر ریسکیو کے لئے لے جایا گیا تھا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے حتمی اعداد شمار کے لئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے مزید پانچ فوجی جوانوں سمیت 9 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں ۔ لائن آف کنٹرول کے قریب شاردہ کیل سیکٹر میں گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے سے 20 سے زائد افراد دب گئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز تین فوجی جوانوں کی نعشیں نکال لی گئیں تھیں ۔ سرچ آپریشن کے دوران ہفتہ کو بھی ایک فوجی افسر ، چار جوانوں اور چار سویلینز کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اس طرح اب تک 12 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تودہ تلے دبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...