پاکستان اور جنوبی کوریا نے مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر کے منصوبے اور ڈیموں سمیت آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 2 معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان اور جنوبی کوریا نے مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر کے منصوبے اور ڈیموں سمیت آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 2 معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ صدر آصف علی زر داری نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری پر زور دیا کہ آئندہ تین برسوں میں تجارتی حجم کو 1.5 ارب ڈالر سے 2 ارب ڈالر تک لے جایا جائے حکومت جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے سیکورٹی اور ون ونڈو سہولت فراہم کرے گی۔بدھ کو مالاکنڈ ٹنل کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف کوریا کے چیئرمین کم یونگ ہوآن سے ملاقات کے دوران کئے گئے |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے