پاکستان اور جنوبی کوریا نے گرانٹ امداد بارے معاہدے اور پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان اور جنوبی کوریا نے گرانٹ امداد بارے معاہدے اور پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ  جنوبی ایشیا میں امن کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے انتہا پسند نظریات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ منگل کو سیئول میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں  پاکستانی وفد کی قیادت صدر آصف علی زرداری اور جنوبی کورین وفد کی قیادت صدر لی مونگ بیک نے کی۔مذاکرات میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ قبل ازیں جنوبی کوریا کے صدر لومونگ بیک نے صدرزرداری کے اعزازمیں ظہرانہ دیا ۔ 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے