نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر اگیا ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر اگیا ہے ۔ دنیا کے158ملکوں میں سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں رواں سال دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جبکہ عراق پرتشدد حملوں سے متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے ۔ بین الاقوامی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی گلوبل انڈیکس فار2012 کے مطابق دنیا کے 158ملکوں میں سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔ رواں سال ہونیوالے دہشتگردی کے بیشتر واقعات کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے اور مجموعی طور پر ملک میں ان کارروائیوں میں 1400سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔دفاعی تجزیہ کار طلعت مسعود کہتے ہیں کہ صرف فوجی کارروائیوں سے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں مگر آپ نے ان مسائل کو حل کرنا ہے جن کی وجہ سے مقامی لوگ تحریک طالبان میں شامل ہوئے۔انسانی حقوق کی غیر جانبدار تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی ) کے بلوچستان چیپٹر کے وائس چیئرمین طاہر حسین کہتے ہیں کہ صرف بلوچستان میں فرقہ ورانہ پرتشدد واقعات میں رواں سال 140 افراد مارے گئے ۔ حکومت کی جانب سے مثر کارروائیاں نہ ہونے کے سبب کالعدم عسکریت پسند تنظیمیں ملک بھر میں کھلے عام سرگرم عمل ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی قوانین میں تبدیلی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فعال اور جدید تقاضوں پر استوار کیے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔ دہشت گردی گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس لڑائی میں اس کے نہ صرف ہزاروں شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ معیشت کو اربوں ڈالر کا خسارا بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود اب بھی یہاں پرتشدد کارروائیاں کسی دوسرے ملک سے بہت زیادہ ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ملکی قوانین میں تبدیلی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فعال اور جدید تقاضوں پر استوار کیے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔ 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...