وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے میٹرو بس پراجیکٹ کے متاثرین نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی اور اپنے کاروبار اور ادائیگیوں کے حوالے سے درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک این ین آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے میٹرو بس پراجیکٹ کے متاثرین نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی اور اپنے کاروبار اور ادائیگیوں کے حوالے سے درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے میٹرو بس پراجیکٹ متاثرین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میٹرو بس سروس عوامی فلاح کا عظیم منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل سے صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں میٹرو بس پراجیکٹ کے متاثرین کی تکالیف کا احساس ہے۔ انصاف کے تقاضوں اور مارکیٹ قیمت کے مطابق انہیں ان کی پراپرٹی کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے متاثرین کے تمام کلیمز ایک ہفتہ کے اندرنمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے