بھارتی لابی کی مخالفت کے باوجود پاکستان کو یورپی یونین میں تاریخی تجارتی مراعات دلوانے والے یورپی پارلمنٹ کے پاکستان گروپ کو پاکستانی قیادت کے یورپی یونین کے اہم دورے کے موقع پر ایک مرتبہ پھر نظرانداز کردیا گیا

برسلز(نیوز ایجنسیز ،ثناء نیوز) بھارتی لابی کی مخالفت کے باوجود پاکستان کو یورپی یونین میں تاریخی تجارتی مراعات دلوانے والے یورپی پارلمنٹ کے پاکستان گروپ کو پاکستانی قیادت کے یورپی یونین کے اہم دورے کے موقع پر ایک مرتبہ پھر نظرانداز کردیا گیا پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور آرمی چیف اتوار کو اہم دورے پر برسلز پہنچ رہے ہیں جہان وہ اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر یورپی پارلیمنٹ کی فارن افیرز کیمیٹی سے بھی خطاب کریں گی جبکہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نیٹو حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے یورپی پارلیمنٹ کے پاکستان گروپ کے ارکان نے بھارت اور بنگلہ دیش کی مخالفت کے باوجود پاکستان کو تجارت میں ترجیحی اہمیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ پاکستان کے خلاف ہونے والی کئی سازشوں کو ناکام بنایا تھا جس میں اقلیتوں سے زیادتی اور دیگر الزامات بھی شامل تھے بھارت ایک طویل عرصہ تک پاکستان کو یورپی یونین میں تجارتی مراعات کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالتا رہا اور بعد میں بھارت کی ایما ء پر بنگلہ دیش نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے دی جانی مراعات پر اعتراض کیا جسے پاکستانی گروپ نے ناکام بنادیا تھا یورپی یونین کے ھیڈ کوارٹر برسلز میں تجزیہ کاروں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان کے مفادات کا مسلسل تحفط کرنے والے یورپی پارلمنٹ کے پاکستان گروپ کو نظرانداز کرنیکا مقصد یورپی یونین میں پاکستان کے حق میں کام کرنے ارکان کی حوصلہ شکنی کے سوا کچھ بھی نہیں ثنا نیوز کے رابطہ کرنے پر یورپی پارلمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن سجاد کریم نے تصدیق کہ اب تک یورپی پارلمنٹ کے پاکستان گروپ کے ارکان کو پاکستانی وزیر خارجہ کے دورے اور دیگر مصروفیات سے آگاہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا انہیں اس بات کو کوئی علم نہیں کہ کن وجوہات کی بنا پر یورپی پارلنٹ کے پاکستان گروپ کے ارکان کو مسلسل پاکستانی قیادت کے دوروں سے کیوں دور رکھا جا رہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا یہ بات بھی درست ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ یورپی پارلمنٹ کے پاکستان گروپ کو نظرانداز کیا جارہا ہے برسلز مے ممتاز صحافی محمد ندیم کا کہنا تھا یورپی پارلمنٹ کے پاکستان گروپ کی خدمات کو یورپ میں مقیم پاکستانی ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یورپین پارلنٹ کے رکن سجاد کریم نے ہمیشہ پاکستان کا کیس انتہائی جرات اور بے باکی سے لڑا ہے انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکت


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے