نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 19افراد جاں بحق۔آزادکشمیر میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے


اسلام آباد(ثناء نیوز )ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 19افراد جاں بحق۔آزادکشمیر میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے، فیصل آباد اور ٹھٹھہ میں بھی چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے دوران پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نصیرآباد میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے 17 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے شاہراہ نیلم ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دریائے جہلم کے کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ اسکردو، استور اور چلاس سمیت گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے ہر سو جل تھل ایک ہوگیا۔ دیوسائی اور گلتری سمیت اسکردو کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہے جبکہ دیامر میں شدید بارش کے باعث لکی سگسل نالے میں طغیانی، شاہراہ قراقرم گلگت راول پنڈی سیکشن ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، بدین، نواب شاہ، میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، چھور، ڈھورونارو اور کھوکھرا پار میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی تو گرمی کے ستائے لوگ جہوم اٹھے۔ ٹھٹھہ میں گھٹا ایسی برسی کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا،، مکرانی پاڑہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئیں۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات اور چترال میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔کراچی میں بارش کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق85 فیڈرز ٹرپ ہوئے جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔بارش کے باعث گلشن اقبال،گلستان جوہر،نارتھ کراچی،ویسٹ وہارف،ناظم آباد،شارع فیصل ،نرسری،ڈیفنس ،پی سی ایچ ایس سوسائٹی،صدر،ایم اے جناح روڈ،لیاری ،گارڈن ،جوبلی ،لانڈھی ،کورنگی ،بلدیہ اور اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہی ۔کہیں فیڈرز بحال ہوتا ہے تو دوسرے علاقے کی بجلی غائب ہوجاتی ۔شہری جہاں بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں وہیں بجلی کی آنکھ مچولی نے انکا مزا کر کرا کردیا ۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق وقفے وقفے سے بارش کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈرز کو ٹرپنگ کا سامنا ہے جنکی بحالی کاکام جاری ہے،بارش کے باعث 85 فیڈرز ٹرپ ہوئے ،بعض کو بحال کردیا گیا ۔کے ای ایس سی کی رین ایمرجنسی ٹیم شہر بھر میں فرائض کی انجام دہی کیلئے سرگرم ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...