قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف پہلی کامیابی خوش آئند ہے عمدہ کارکردگی کاسلسلہ برقرار رکھیں گے
دبئی(ثناء نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف پہلی کامیابی خوش آئند ہے عمدہ کارکردگی کاسلسلہ برقرار رکھیں گے۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے انہیں ہرشعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میںفتح کوورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پیش نظر انتہائی خوش آئند قرار دیاہے۔گذشتہ روز انھوں محمدحفیظ نے کہاکہ بولرز نے ہماری فتح کی بنیاد رکھی ۔ نوجوان رضاحسن نے بھی اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں عمدہ کارکردگی پیش کی ،لیکن سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ فیلڈرز نے تمام کیچز لئے ۔ فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہواہے اور اگلے میچوں میں کارکردگی برقرار رکھیں گے۔آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کھیل کے ہرشعبے میں آسٹریلیا کوآٹ کلاس کردیا۔ انہوںنے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ پر بہت زیادہ انحصار ہوتاہے۔ابتدائی اوورز میں چار وکٹیں گرنے کے بعد ہم سنبھل نہیں سکے ۔دبئی کی وکٹ ہائی اسکورنگ نہیں ہے لیکن یہاں کم ازکم ایک سوچالیس رنز بنانے چاہئے تھے۔
تبصرے