نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے عوامی نمائندوں کو بغیر کسی امتیاز کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں


اسلام آباد(ثناء نیوز ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے عوامی نمائندوں کو بغیر کسی امتیاز کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ دانش مندانہ پالیسیوں اور اتحادی پارٹیوں کی قیادت کی حکمت عملی کی وجہ سے اپنی مدت پوری کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے مثال قائم کی ہے کہ سیاسی قوتیں عوام کی فلاح اوربہتری کے لیے آپس میں ہاتھ ملا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق مفاہمتی پالیسی نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو سیاسی فلسفہ دیا ہے۔حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اپنے اتحادیوں کی مدد سے ہم پارلیمنٹ کے دو ایوانوں سے آسانی سے قانون سازی کا عمل مکمل کر لے گی جیسا کہ اس سے پہلے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ہوا ہے وزیراعظم نے اپنے اتحادیوں سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث میں حصہ لیں اور قانون سازی کے عمل میں حصہ لے کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اراکین پارلیمنٹ کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا علم ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت انہیں حل کرنے یا کم سے کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگرچہ حکومت کو امن و امان کی خراب صورتحال ورثے میں ملی ہے لیکن پھر بھی ہم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی تعریف کی اور اسے بہترین کامیابی قرار دیا۔اجلاس میں وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری،وزیر سفیران انجینئر شوکت اﷲ،سینیٹر مظفر علی شاہ،انور علی چیمہ،جمیلہ گیلانی نے ایم کیو ایم ، فاٹا،مسلم لیگ ( فنکشنل)،مسلم لیگ(ق) اور اے این پی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کے جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر وزیراعظم کی مکمل حمایت جاری رکھیں گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...