اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آئندہ چارعشروں کے دوران براعظم افریقہ اور ایشیا کی شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔اقوام متحدہ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کی جانے والی والی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے

واشنگٹن (ثناء نیوز )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آئندہ چارعشروں کے دوران براعظم افریقہ اور ایشیا کی شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔اقوام متحدہ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کی جانے والی والی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کی شہری آبادی تقریباً تین گنا تیزی سے بڑھ کر 2050ئ[L:4 R:4] تک 41کروڑ 40لاکھ سے ایک ارب 20کروڑ ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 40 برسوں کے دوران ایشیا کی آبادی، جو دو ارب سے کچھ ہی کم ہے، بڑھ کر تین ارب 30کروڑ ہوجائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2050ئ[L:4 R:4] تک چین اور نائیجیریا کے بعد بھارت کی شہری آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوگاجب کہ امریکہ اور انڈونیشیا کی آبادی میں بھی خاطر خواہ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث افریقی اور ایشیائی لوگوں کے لیے تعلیم کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہوں گے، لیکن رہائشی سہولیات، روزگار، توانائی اور شہری ماحولیات کیشعبوں میں چیلنجز درپیش ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق زلزلوں اور سیلابوں کے باعث ایک ارب سے زائد آبادی والے گنجان آباد شہری مراکز کو خطرات درپیش رہیں گے۔ لیکن ایسے موسمیاتی حادثات زیادہ تر ایشیا میں دیکھنے میں آئیں گے جب کہ یورپ اور افریقہ پر مجموعی طور پر ان کا کم اثر ہوگآئندہ 40 برس : ایشیا کی آبادی،، بڑھ کر تین ارب 30کروڑ ہوجائے گی۔اقوام متحدہ کی رپورٹ

تبصرے