نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کو امریکی عدالت میں سزا سنائے جانے کیخلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوے

سری نگر(کے پی آئی ) کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کو امریکی عدالت میں سزا سنائے جانے کیخلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوے ۔ بھارتی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دورانِ شب مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ بڑے پیمانے پر ان گرفتاریوں کیخلاف لوگوں میں پایاجارہاہے۔ادھر امریکہ مخالف مظاہروں کے دوران مین چوک بارہمولہ،اولڈ ٹاون اور سومو اسٹینڈ کے مقامات پر نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئی جنہوں نے گذشتہ شب پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔اس دوران نوجوان مشتعل ہوئے جنہوں نے تعینات فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فورسز نے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ان کا تعاقب کیا تاہم فورسز اور نوجوانوں کے درمیان دن بھر وقفہ وقفہ سے معمولی نوعیت کی جھڑپیں جاری رہی۔پولیس نے 17نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 7نوجوانوںکو رہا کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 7نوجوانوں پر دفعہ 109کے تحت کیس درج کر کے حراست میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 3نوجوان فی الحال مسلسل پولیس کی حراست میں ہیں ۔ ان نوجوانوں کی شناخت واجد رسول خان ولد غلام رسول خان ساکنہ جامع مسجد بارہمولہ ، مشتاق احمد وار ولد محمد صابر وار ساکنہ ونکورہ بنیر بارہمولہ اور اصغر حسین نجار ولد غلام حسن ساکن اسٹیڈیم کالونی بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...