نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے بعد بحرِ ہند کے ممالک میں جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے بعد بحرِ ہند کے ممالک میں جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

سونامی کی وارننگ ریکٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ سات اور آٹھ اعشاریہ تین کے دو زلزلوں کے بعد جاری کی گئی تھی۔ دوسرا زلزلہ پہلے زلزلے کے چند گھنٹے بعد آیا اور اس کی شدت بھی آٹھ اعشاریہ تین تھی۔

کلِک بحرہ ہند کے ممالک میں سونامی کی وارننگ ، تصاویر
دنیا بھر میں زلزلوں کا ریکارڈ رکھنے والے امریکی محکمہ ارضیات ’یو ایس جیولوجیکل سروے‘ کے مطابق پہلے آنے والا زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت باندہ آچے سے چار سو پچانوے کلومیٹر دور اور تیتیس کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

اطلاعات کے مطابق جکارتہ میں زلزلے کے بعد زمین پانچ منٹ تک کانپتی رہی۔

تھائی لینڈ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ کوہ میانگ جزیرے کے ساحل پر دس سینٹی میٹر کی لہر ریکارڈ کی گئی۔

برطانوی محکمہ ارضیات ’بریٹش جیولوجیکل سروے‘ کے روجر میوسن کا کہنا تھگ کہ زلزلہ سمندر کے نیچے زمین کے پھٹنے کی وجہ سے آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کا امکان بہت کم ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے ایک اہلکار بروس پریسگریو نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ اس کے امکانات کم ہیں کہ اس زلزلے سے سونامی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے زمین کی حرکت عمودی نہیں تھی بلکہ افقی تھی جس سے سونامی کے پیدا ہونے کے امکانات کم ہیں۔


سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں نے ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جانا شروع کر دیا
ابھی تک کسی جگہ سے زلزلے یا سونامی سے ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور بھارت، تھائی لینڈ اور سری لنکا نے بھی اپنی وارننگ کو واپس لے لیا ہے۔

اس سے پہلے پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ زلزلے سے سونامی پیدا ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں واضح تھیں۔

پیسیفک سونامی سنٹر نے بحرہ ہند کے ممالک کو ہدایت کی تھی کہ وہ مناسب حفاظتی اقدامات کریں۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس سے پہلے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا تھا کہ چھ اعشاریہ سات انچ کی سونامی پیدا ہوئی جو آچے کے ساحل کی جانب بڑھ رہی تھی۔

آچے میں 2004 میں آنےوالے شدید زلزلے کے بعد آنے والی سونامی نے بحرِ ہند کے ممالک کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی جس میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے پہلے زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ نو درجے کا بتایا تھا لیکن بعد میں اسے گھٹا کر آٹھ اعشاریہ سات کر دیا ہے۔


دو ہزار چار میں بھی آچے میں سونامی نے تباہی مچائی تھی
انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بنگبنگ یودویونو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ابھی تک کسی سونامی کی اطلاع نہیں ہے لیکن وہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونامی وارننگ سسٹم کام اچھے انداز میں کام کر رہا ہے۔

انڈونیشیا کی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے کہا ہے کہ آچے میں بجلی کا نظام خراب ہوگیا ہے اور لوگ اونچائی والے علاقوں کی جانب جانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق آچے کی مساجد سے قرآن کی تلاوت کی جا رہی ہے اور شہر میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...