امریکی صدر نے ترکی کے توسط سے ایرانی سپریم لیڈر کے نام خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تہران اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کر دے تو امریکہ اسے قبول کر لے گا
واشنگٹن (ثناء نیوز ) امریکی صدر نے ترکی کے توسط سے ایرانی سپریم لیڈر کے نام خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تہران اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کر دے تو امریکہ اسے قبول کر لے گا ۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کا خط ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی تک پہنچایا ۔ خط میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کرے گا ۔ ترک وزیر اعظم نے امریکی صدر کا یہ پیغام بھی ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچایا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے عالمی طاقتوں سے مذاکرات میں ایران جوہری تنازعہ کے پرامن حل کے محدود مواقع سے بھرپور استفادہ کرے
تبصرے