حکمران اتحاد کی جانب سے آئندہ تین چار روز میں اسمبلیوں کی تحلیل ، غیر جانبدار نگران وفاقی وصوبائی حکومتوں کے معاملات پر اہم اعلانات متوقع ہیں

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیز )حکمران اتحاد کی جانب سے آئندہ تین چار روز میں اسمبلیوں کی تحلیل ، غیر جانبدار نگران وفاقی وصوبائی حکومتوں کے معاملات پر اہم اعلانات متوقع ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے ، نگران وزیراعظم اور انتخابات کی مجوزہ تاریخ پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اس حوالے سے آئندہ چار روز انتہائی اہم ہیں۔ حکومت کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ اپوزیشن کی طرح حکمران اتحاد میں بھی عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے اتحادیوں سے دو دو نام طلب کر لیے گئے ہیں۔ اتحادی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آئندہ 3 یا 4 روز میں نگران و زیراعظم کے بارے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کر دیں گے وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے اتحادیوں کو صدمملکت کے پیغام سے آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے برطانیہ سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ایوان صدر کو بعض ہدایات جاری کیں تھی ان ہدایات کے تحت وزیر قانون ہدایت کی گئی تھی کہ وہ فوری طور پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں اور نگران وزیر اعظم کے لیے ان سے دو دو نام لیں۔وزیر قانون اس بارے میں متحرک ہو گئے ہیں۔آئندہ تین چار روز میں اسلام آباد میں حکمران اتحاد کے قائدین کا اہم اجلاس متوقع ہے۔نگران حکومتوں اسمبلیوں کے تحلیل کے بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف نے بھی نگران وزیر اعظم کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بڑی جماعتوں سے دو دو نام دینے کو کہا تھا۔اسی طرز پر حکمران اتحاد میں بھی مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا 


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

 How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تبصرے