نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان مےں ووٹ کے ذرےعے آئندہ انتخابات مےںا نقلاب آنےوالا ہے ‘پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کے بغےر مسائل کا حل ممکن نہےں ‘ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات دنیا میں امن کےلئے ضروری ہیں‘ڈراﺅن حملے پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری پر حملے ہےں جن سے دہشتگردی مےں کمی نہےں اضافہ ہوتا ہے ‘امر ےکہ سمےت سب کو پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری کا احترام کر نا چاہےے ‘ہم طاہر القادری کے تبدےلی کے منصوبے کی مکمل حماےت کرتے ہےں‘اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی


ڈیوس(نیوز ایجنسیز  آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان مےں ووٹ کے ذرےعے آئندہ انتخابات مےںا نقلاب آنےوالا ہے ‘پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کے بغےر مسائل کا حل ممکن نہےں ‘ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات دنیا میں امن کےلئے ضروری ہیں‘ڈراﺅن حملے پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری پر حملے ہےں جن سے دہشتگردی مےں کمی نہےں اضافہ ہوتا ہے ‘امر ےکہ سمےت سب کو پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری کا احترام کر نا چاہےے ‘ہم طاہر القادری کے تبدےلی کے منصوبے کی مکمل حماےت کرتے ہےں‘اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی کیوں کہ ہماری جماعت کو نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حمایت حاصل ہے۔ وہ ےہاں اقتصادی کانفرنس کے موقع پر متعدد غیر ملکی ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا کو انٹر وےوز دے رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے انتخابات انکی زندگی کا سب سے بڑا میچ ہے۔ انہوں نے کہا بدعنوان سیاستدانوں ملک کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہر شخص ملک میں تبدیلی چاہتا ہے‘ ملک میں ووٹ کے ذریعے انقلاب آئے گاپاکستان کی نوجوان نسل انقلاب کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے تبدیلی کے منصوبے کی حمائت کی لیکن اس بات کا جواب نہیں دیا کہ کیوں انہوں نے لانگ مارچ شرکت نہیں کی۔ انہوں کہا وہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں سب سے زےادہ نقصان پاکستان کا ہواہے مگر دہشت گردی کے خاتمے کےلئے امر ےکہ اور پاکستان کی پا لےساں درست نہےں بلکہ اس کےلئے مذاکرات کا راستہ اختےار کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحر ےک انصاف کے ساتھ ہےں اور آنےوالی حکو مت تحر ےک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 9کروڑ ہے جس میں سے 4کروڑ نوجوانوں پرمشتمل ہے اورانہیں یقین ہے کہ نوجوان ملک میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکریں گے‘تحریک انصاف ملک کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کئے بغیرقانونی طریقے سے تبدیلی چاہتی ہے۔



Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...