پاکستان کاایٹمی توانائی کمیشن ،ایٹمی ری ایکٹروں سے 2030تک 8ہزار 800میگاواٹ بجلی پیدا کریگا۔340،340میگاواٹ کے دو ایٹمی بجلی گھرچشمہ کے مقام پر زیر تعمیر ہیںاور توقع ہے کہ یہ چین کے تعاون سے 2016تک کام کرناشروع کردینگے
اسلام آباد( نیوز ایجنسیز ) پاکستان کاایٹمی توانائی کمیشن ،ایٹمی ری ایکٹروں سے 2030تک 8ہزار 800میگاواٹ بجلی پیدا کریگا۔340،340میگاواٹ کے دو ایٹمی بجلی گھرچشمہ کے مقام پر زیر تعمیر ہیںاور توقع ہے کہ یہ چین کے تعاون سے 2016تک کام کرناشروع کردینگے ۔ سرکاری حکام کے مطابق ان ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر ایک طویل المعیاد معاہدے کے ذریعے ممکن ہوئی ہے جبکہ ملک میں 3دوسرے ایٹمی بجلی گھر پہلے سے ہی کام کررہے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایٹمی توانائی کے کمیشن کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ دو ایٹمی بجلی گھروں کے لئے مختص کیاگیاہے ۔چشمہ میں ایٹمی بجلی سی تھری اور سی فور کے لئے 34ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ان دونوں منصوبوں کی کل لاگت 190ارب روپے ہے ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]
تبصرے