وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا،بلوچستان میں امن کی بحالی اور توانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے
ریاض (ثناء نیوز ) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا،بلوچستان میں امن کی بحالی اور توانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے۔ یرون ملک پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے حق کیلئے سرگرم ہیں۔سعودی عرب کے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا ہے۔ جمہوری حکومت کی مفاہمت کی پالیسی کے نتیجے میں محض ایک سوپینتیس نشستیں لے کر پانچ کامیاب بجٹ پیش کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی اورتوانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے حق کیلئے سرگرم ہیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کی خواہش تھی کی پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کویادرکھا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات کی جڑیں گہری اورمضبوط ہیں۔
تبصرے