نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنے میں پوشیدہ ہے


لاہور (ثناء نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنے میں پوشیدہ ہے، مسلم لیگ ن نے پہلے دور حکومت میں دنیا بھر میں پاکستان کو تیزی سے ابھرتی معیشتوں کا سرتاج قرار دلوایا تھا۔پیر کو لاہور میں سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے نام اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے آزمودہ اور کامیاب دماغوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ماضی کی کامیابیوں کو حالیہ صورتحال بدلنے میں کامیاب ہوں گے اور ایک دفعہ پھر اندھریوں میں ڈوبے ملک کو روشن صبح کی نوید دے سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک ایسے پروگرام کے تشکیل اور پھر اس پر مقررہ وقت میں عمل درآمد ہماری ذمہ داری ہے۔ جو پاکستانی عوام کو وہ ماحول فراہم کرسکے کے وہ اپنے لئے بھی رزق حلال کما سکیں اور پاکستان کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اجلاس میں سرتاج عزیز، سینیٹر پرویز رشید، چودھری جعفر اقبال، ماروی میمن، نزہت عامر، صدیق الفاروق، طارق عظیم، اسفندیار بھنڈارا، جنرل ریٹائرڈ قیوم ، اورڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود ہی تھے ۔ واضح رہے کہ پارٹی کے سربراہ نے مسلم لیگ ن کا منشور تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غربت مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی سفارشات تیار کی جائیں۔ منشور کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے سیاسی ،معاشی ،توانائی ،سماجی ،ثقافتی ،تعلیم ،صحت اور امن و امان سے متعلق ماہرین کے علاوہ مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان بھی موجود ہیں ۔اجلاس میں قومی ایجنڈے کے نام سے تیار تجاویز کا مسودہ غور وخوص کے لیے پیش کیا گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...