سڈنی(ثناء نیوز )ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہجرتکرنے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق بھارت سے ہو گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے چین اور برطانیہ کو اس میدان میں شکست دی ہے۔ آسٹریلوی وزارت داخلہ کے مطابق بھارت نے تارکین وطن کی تعداد کے حوالے سے چین اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2011 اور 2012 میں دنیا بھر سے ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد کو آسٹریلیا میں امیگریشن دینے کے پروگرام کے تحت ویزے جاری کیے گئے۔ ان میں سے 29 ہزارکا تعلق بھارت سے تھا۔ اس طرح اس دوران ہجرت کر کے آسٹریلیا آنے والوں میں سے15.7فیصد صرف بھارتی تھے۔ تارکین وطن سے متعلق وزارت کے آسٹریلوی وزیر کرس بوون نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت پروفیشنل امیگریشن پروگرام میں سرفہرست آیا ہے۔ ان کے بقول چین 25 ہزار پانچ سو افراد کے ساتھ دوسرے جبکہ اس فہرست میں25,275 افراد کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا میں بھارتی باشندوں کے خلاف رونما ہونے والے چند ناشگفتہ واقعات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی ۔بوون نے مزید بتایا آسٹریلیا میں تارکین وطن کی تعداد کے حوالے سے پہلے دس ملکوں میں سے سات براعظم ایشیا میں واقع ہیں۔ ان میں فلپائن، سری لنکا، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور ویتنام ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ سے بھی بڑی تعداد میں افراد نے آسٹریلیا کا رخ کیا ہے۔ کرس بوون کے بقول ہنر مند مہاجرین کی آسٹریلوی معاشرے کو ضرورت ہے۔ آسٹریلیا میں بوڑھے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اقتصادیات کوسہارا دینے اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوان اور ہنر مند افراد کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔ابھی حال ہی میں مردم شماری کے ادارے نے ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ آسٹریلیا میں بھارتی نژاد افراد کی تعداد دیگر غیر ملکیوں کے مقابلے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اس رپورٹ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران آسٹریلیا میں بھارتی باشندوں کے خلاف رونما ہونے والے چند ناشگفتہ واقعات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور بھارت سے آنے والے طالب علموں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی تھی۔ یہ رجحان ابھی بھی جاری ہے تاہم اس وقت زیادہ تر بھارتی پروفیشنلز کے لیے امیگریشن پروگرام کے تحت آسٹریلیا آ رہے ہیں۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے