ایفی ڈرین کولڈ الاٹمنٹ کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ کو بازیاب کروا لیا گیا جس کے بعد رشید جمعہ نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ۔نجی ٹی وی
راولپنڈی (ثناء نیوز )ایفی ڈرین کولڈ الاٹمنٹ کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ کو بازیاب کروا لیا گیا جس کے بعد رشید جمعہ نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق رشید جمعہ نے بطوروعدہ معاف گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔پیر کور شید جمعہ اچانک اے این ایف کے دفتر پہنچ گئے جہاں سے اے این ایف حکام نے رشید جمعہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔عدالت نے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد رشید جمعہ کو نام بطور ملزم خارج کرتے ہوئے انہیں سرکاری گواہ بنا لیا ہے ۔رشید جمعہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بطور ڈی جی ہیلتھ کام کر رہے تھے تو انہوں نے دو فارما سیوئیکل کمپنیوں درناس اور بارس لیب کو اس وقت کے دفاقی وزیر صحت مخدوم شہباب الدین اور اس و قت کے سیکرٹری صحت خوشنود اختر لاشاری اور علی موسیٰ گیلانی کے دبائو پر ایفی ڈرین کا کوٹہ دیا داناس کمپنی کو2500 کلو گرام جبکہ بارس لیب کو 6500 کلو گرام کا کوٹہ دیا گیا اور بعد میں یہ کوٹہ بیرون بھیجنے کی بجائے پاکستان میں ہی فروخت کرنے کی بھی اجازت انہیں تینوں سیاسی شخصیات کیے دبائو پر دی بیان ریکارڈ کروانے کے بعد رشید جمعہ کو ایے این ایف کی حراست سے آزادکر دیا ہے۔
تبصرے