عام انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم 14اگست کو الیکشن کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے


اسلام آباد(ثناء نیوز ) عام انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم 14اگست کو الیکشن کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، ذرائع کے مطابق، سلم لیگ ن کی 7 رکنی اور پیپلز پارٹی کی 5 رکنی ٹیم نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ن لیگ کی ٹیم میں چوہدری نثار، راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، پرویز رشید جبکہ پیپلز پارٹی کی ٹیم میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، رضا ربانی،فرحت اللہ بابر، جہانگیر بدر شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ نگران سیٹ اپ میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم، وزیراعلی اور وفاقی و صوبائی وزرا شامل نہیں کیے جائیں گے اور نگراں کابینہ ملک میں رہنے والے پاکستانیوں پر مشتمل ہوگی۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات پانچ یا سات نومبر کو ہوں گے جبکہ کسی غیر یقینی کی صورتحال کے پیدا ہونے کی صورت میں آئندہ انتخابات جنوری 2013ء کے پہلے ہفتے میں کروائے جائیں گے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نگران حکومت میں کوئی امپورئیڈ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا وزیر شامل نہیں ہوں گے جبکہ یہ بھی طے پایا کہ تمام صوبوں کے موجودہ گورنرز آئندہ انتخابات کے دوران بھی برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مذاکرات ان مذاکرات میں پاکستان کے دوست ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔دوست ممالک نے دونوں بڑی جماعتوں کو ٹکراؤ کی بجائے حسن ہمت کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت ہوئی مذاکرات میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ انتخابات تک سیاسی رہنماؤں کے خلاف نیب ریفرنسز بھی دائر نہیں کیے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کو بعض دوست ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جنہوں نے دونوں سیاسی جماعتوں کو ٹکرا کی بجائے مفاہمت سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔ عام انتخابات کے لیے دونوں سیاسی جماعتیں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق بھی مرتب کریں گی۔انتخابات تک سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے خلاف کسی قسم کے ریفرینس نیب میں داخل نہیں کئے جائیں گے۔ادھر انتخابات کے پیش نظرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کا منشور تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غربت، مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کیے خاتمہ کے لیے سفارشات تیار کی جائیں ۔ (ن) لیگ کے مرکزی رہنماء سرتاج عزیز کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے سیاسی، معاشی ،توانائی،سماجی ،ثقافتی، تعلیمی ،صحت اور امن وامان سے متعلق ماہرین کے علاوہ مسلم لیگ(ق) ہم خیال گروپ کے مرکزی رہنماء ہمایوں اختر خان نے بھی شرکت کی۔(ن) لیگ کی جانب سے سینیٹر پرویز رشید، چوہدری جعفر اقبال گجر اور ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی زندگی کے نام سے تیار تجاویز کا مسودہ غور و خوض کے لیے پیش کیا گیا۔

تبصرے