نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کراچی میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ کےمختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق ہو گئے


کراچی(ثناء نیوز ) کراچی میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ کےمختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس و رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ کراچی کے علاقے تین ہٹی بلوچ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد کالونی میں بھی ایک شخص نامعلوم گولی کا نشانہ بنا۔ کراچی کے علاقے لیاری سے صبح گلہ کٹی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ سرجانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا احتشام اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ کھوکھرا پار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ارسلان جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد گول مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یاور مہدی نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملیر ندی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔ ادھر پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں واقع عسکری پارک کے عقب میں نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دستی بم کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب قائم سیمنٹ ایجنسی پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم کے دھماکے کی زد میں آ کر چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں واقع عسکری پارک کے عقب میں بھی نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی ،تشدد واقعات میں 13افراد جاں بحق

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...