امریکی ریاست کولوراڈو میں امریکی فلم ڈارک نائیٹ رائزز کے پریمےئر کے دوران نا معلوم افراد نے سینما میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے
کولوراڈو (ثناء نیوز ) امریکی ریاست کولوراڈو میں امریکی فلم ڈارک نائیٹ رائزز کے پریمےئر کے دوران نا معلوم افراد نے سینما میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا کے نواح میں موجود سینما میں نئی فلم ڈارک نائٹ رائزز کی نمائش کے دوران فائرنگ سے14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے مقامی میڈیا کے مطابق دو افراد فائرنگ میں ملوث ہیں جنہوں نے گیس ماسکس پہن رکھے تھے فائرنگ سے پہلے حملہ آوروں نے گیس کا دھماکہ بھی کیا تھا پولیس نے لوگوں کو سینما سے باہر نکال کر سینما کی تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ جائے حادثہ سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔
تبصرے