کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا
کراچی (ثناء نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا کراچی کے علاقہ ملیر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا گلستان جوہر کے علاقہ صفورا چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ شاہ فیصل کالونی میں پولیس موبائل پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا اورنگی ٹاؤن بلوچ باڑا میں دو افراد کو قتل کردیا گیا اورنگی ٹاؤن میں ہی ہائی کورٹ کے ملازم سید فیصل جمال کو قتل کیا گیا ملیر میمن گوٹھ میں ہاتھ پاوں بندھی نعش ملی سہراب گوٹھ میں خالی پلاٹ سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی کورنگی عوامی کالونی میں پتہ اللہ نامی شخص جبکہ جمشید کوارٹر میں شیراز میمن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا بلدیہ ٹاون میں جمیل بلوچ نامی شخص کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ کھوکھرا پار میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر چمن نامی شخص اور اس کی اہلیہ نادیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس اور رینجرز نے ناتھا خان کے علاقہ ہزارہ چوک میں سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ لیاری کے علاقہ بکرا پیڑی سے ڈاڈا باکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے خود کش جیکٹ برآمد کر لی گئی
تبصرے