پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور صحت کے عالمی اداروں نے سر جوڑ لیا ، نیاپلان ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور صحت کے عالمی اداروں نے سر جوڑ لیا ، نیاپلان ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان پولیو پروگرام، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور وزیر اعظم پولیو سیل کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فاٹا، کوئٹہ اور کراچی بلاک میں پولیو کے خاتمے کیلئے جنوری سے جون تک کیلئے 6 ماہ کا نیا پلان ترتیب دیا جائے گا۔بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان نے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دینے کیلئے قانون سازی پر غور شروع کردیا ہے اور مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے