وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کو ملک کی سلامتی کیلئے بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریگی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کو ملک کی سلامتی کیلئے بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریگی، پاکستان امن پسند ملک ہے، تمام ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، افغان نیشنل ڈیفنس چیف پر حملے کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے ،اس بارے الزام تراشی کی بجائے ٹھوس شواہد اور معلومات فراہم کی جائیں، جمہوریت کے تسلسل ، معاشی ترقی اور ملکی سلامتی کیلئے منصفانہ ،آزادانہ اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں،الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرینگے۔وہ بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے