دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قتل سے متعلق اسکاٹ لینڈیارڈ کے لندن میں کاروباری آ فس پر چھاپے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قتل سے متعلق اسکاٹ لینڈیارڈ کے لندن میں کاروباری آ فس پر چھاپے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے،یقین ہے تحقیقات کے بعد ایم کیوایم سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔بیان میں کہا گیاکہ ایم کیو ایم حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت اور ملک میں سیکیولر قوتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈیارڈ نے آ فس پر چھاپے کے دوران اہم شواہد ملنے کی تصدیق کی تھی ، تاہم ایم کیو ایم نے اس چھاپے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے