سپریم کورٹ نے ججز تقرری سے متعلق 13سوالات پر مشتمل صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)سپریم کورٹ نے ججز تقرری سے متعلق 13سوالات پر مشتمل صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ آرٹیکل 193 کے تحت ججز تقرری میں صدر اپنی رائے نہیں دے سکتے۔ جسٹس کاسی کو بطور سینئر ترین جج چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔ جسٹس انور کاسی جوڈیشل کمیشن میں اجنبی تھے تو بھی اکثریتی فیصلے پر اس کا اثر نہیں پڑتا۔ عدالت اس بنچ کے فیصلے کو بھی درست قرار دے چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بائیس اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ایک سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ عمر کے لحاظ سے ججوں کی سینیارٹی طے کی جاتی ہے ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر عدالت کی رائے ماننے کے پابند نہیں ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ججز کی تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے