لاہور ہائی کورٹ نے صدر زرداری کے خلاف دو عہدوں کے کیس کی سماعت آج (جمعہ) تک ملتوی کر دی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے صدر زرداری کے خلاف دو عہدوں کے کیس کی سماعت آج (جمعہ) تک ملتوی کر دی ہے ۔دوران سماعت جسٹس ناصر سعید شیخ نے کہا کہ کسی بھی کیس میں استثنیٰٰ خود نہیں ملتابلکہ مانگنا پڑتا ہے اگر صدر کو استثنیٰٰ چاہیے تو عدالت سے رجوع کریں جبکہ درخواست گذار نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد لازم ہے۔صدر کو شو کاز نوٹس جاری کر کے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت جاری رکھی ۔درخواست گذار کے وکیل اے کے ڈوگر نے صدر کے استثنیٰٰ کے حوالے سے تفصیلی دلائل پیش کیے۔اے کے ڈوگر نے کہا کہ اسلام اور آئین کے تحت کسی کو بھی استثنیٰٰ حاصل نہیں ہے ۔این آر او سمیت متعدد کیسز کے فیصلوں میں استثنیٰ کا معاملہ حل کیا جاچکا ہے جسٹس ناصر سعید شیخ نے سوال اٹھایا کہ استثنیٰ خود نہیں ملتا بلکہ یہ عدالت سے مانگنا پڑتا ہے صدر کو استثنیٰ چاہیے تو وہ عدالت سے رجوع کریں ۔ دوران سماعت اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ عدالت نے کالا باغ ڈیم پر فیصلہ دیا لیکن اسے سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے کہا کہ آپ اس معاملہ کو سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں پہلے بھی یہ کیس کچھ سیاسی لوٹوں کی وجہ سے عدالت میں لایا گیا ہے اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں عدالت نے قرار دیا کہ اگر صدر یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے تو وہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں اس پر عدالت فیصلہ کرے گی کہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا معاملہ سول یا فوجداری نہیں عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے صدر کو شوکاز نوٹس جاری کرکے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ۔ استثنیٰٰ غیر قانونی کام پر نہیں ملتا۔ دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں نے بینچ کے روبرو پیش ہو کر استدعا کی کہ پاکستان بارکونسل کی جوڈیشل پالیسی کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال پر کارروائی ملتوی کردی جائے لیکن چیف جسٹس نے کارروائی ملتوی کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ عدالتیں ہڑتال نہیں کرتیں عدالت نے اپنی کارروائی جاری رکھی واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ صدر کے خلاف کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن رہی ہے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو استثنیٰ پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج( جمعہ ) تک ملتوی کردی

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے