صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے تنگ لوگ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے 20سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطوںمیں ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے تنگ لوگ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے 20سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطوںمیں ہیں اوراسمبلیوں کی مدت ختم ہوتے ہی شمولیت کا اعلان کردیں گے'عمران خان نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہے کیونکہ انہوںنے پرویزمشرف کے کھوٹے سکے اپنی جیب میں رکھے ہوئے ہیں جو پہلے پہ اداروں کو تباہ کر چکے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اپنے آبائی حلقے سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گا اس حوالے سے راجہ ریاض کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے