کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکہ کو تحفظات ہیں توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ ایڈ نہیں ٹریڈ کے ذریعے تعلقات بہتر بنائینگے مذہبی آزادی پر یقین رکھتے ہیں پاکستان کا بہتر مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں۔پیر کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط تیز کرنے کے لیے جلد ہی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہا دونوں ملکوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ملکر لڑیں گے۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے