مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاباتمیں قوم کی طرف سے دیا گی=ا مینڈیٹ ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے تاہم ملک کو ان لوگوں کی گرفت سے نکالنا ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاباتمیں قوم کی طرف سے دیا گی=ا مینڈیٹ ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے تاہم ملک کو ان لوگوں کی گرفت سے نکالنا ہوگا جنہوں نے ہرادارے کو تباہ کر دیا۔ مضبوط معیشت ، ٹھوس پالیسیوں اور اچھے طرز حکمرانی سے عوام کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کریںاتوار کورائے ونڈ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو دن رات کام کرنا ہوگا۔ کارکن ایک دن ضائع کئے بغیر عام انتخابات کی تیاری کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ امید ہے کارکنوں کی محنت سے آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملے گی۔ کامیابی کے بعد ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئے احسن اقدامات کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت اور محنت کرتے رہے تو آئندہ عام انتخابات میں ضرور کامیابی حاصل کریں ۔ اس موقع پر شریف برادران نے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی سے مخالفین پر لرزہ طاری ہے۔ ۔ قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار عوام کے مسائل کے حل کے لئے محنت کریں اور عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔ خلوص نیت سے عوام کی خدمت اور محنت کرتے رہے تو آئندہ عام انتخابات میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی میرٹ پالیسی پر عوام کا اعتماد ہے ،میرٹ پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے