پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی سختی سے ہدایات جاری کر دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک  این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی سختی سے ہدایات جاری کر دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے میڈیا میں سامنے آنیوالی خبروں کے بعد پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ فوری طورپر ٹیکسز معاملات کو کلیئر کریں اور اس حوالے سے کوئی بھی رکن قانون سے بالا تر نہیں ۔جورکن اسمبلی اس ہدایت پرعمل نہیںکرے گا اسکے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے