بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو بھارت میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایونٹ کا مسلسل پانچواں میچ میزبان بھارت کو ہرانے والی قومی ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا گیا ۔ قومی کھلاڑی جب ناشتہ کرنے لگے تو میز پر پانی کی بوتلوں کے ساتھ ایک تیزاب کی بوتل رکھی گئی۔ کپتان ذیشان عباسی نے غلطی سے اسے پی لیا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریب میں واقع رمیہ ہسپتال لے جایا گیا ۔ٹیم ذرائع کے مطابق ذیشان عباسی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے