سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توقیر صادق کی گرفتاری میں تعاون نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب اور موٹروے کو طلب کرلیاہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توقیر صادق کی گرفتاری میں تعاون نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب اور موٹروے کو طلب کرلیاہے جبکہ سپریم کورٹ کے معزز جج مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ کیا سمجھ لیں کہ توقیر صادق اب گرفتار نہیں ہو سکتا؟ گرفتاری میں کیا مشکلات ہیں؟عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کی ۔سماعت شروع ہوئی توتفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ انہیں اور چیئرمین نیب کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کیخلاف بوگس ایف آئی آر درج کرانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کوئی دھمکیاں دے رہا ہے تو نیب قانون کے تحت اسے 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے،چوروں کو پکڑ لیں، دھمکیاں ملنا بند ہو جائیں گی ۔بعد ازاںمزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے