امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ افغانستان کے کچھ ہی دیر بعد دارالحکومت کابل میں چند منٹ کے وقفے سے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے
کابل (ثناء نیوز ) امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ افغانستان کے کچھ ہی دیر بعد دارالحکومت کابل میں چند منٹ کے وقفے سے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ افغانستان کے کچھ ہی دیر بعد کابل کا گرین زون دھماکوں سے گونج اٹھا۔ کابل میں ائیرپورٹ کے قریب خود کش کار حملہ ہوا۔جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دھماکے غیرملکی گیسٹ ہاس کے قریب ہوئے جہاں غیر این جی اوز کے ارکان آ کر ٹھہرتے تھے۔ دھماکوں کے بعد افغان اور اتحادی افواج نے جائے حادثہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کابل پولیس نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرین زون کا علاقہ فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فون کر کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
تبصرے