پشاور(ثناء نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک سنگین ایشو ہے اور پاک فوج نے جو عزت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کمائی تھی وہ متاثر ہو رہی ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے یہ ریمارکس لاپتہ فضل منان کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے سیکرٹری دفاع کو ہدایت کی کہ پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔لاپتہ فراد کا معاملہ ایک سنگین ایشو ہے اور پاک فوج کی وہ عزت متاثر ہو رہی ہے جو اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کمائی تھی۔سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنجیدہ ہے اور عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا غلام دستگیراخترنے عدالت کو بتایا کہ نوٹی فیکیشن جاری کروں گا تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات میں تعاون نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے