وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا
اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو دفاعی امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔بعد ازاں صدر آصف علی زر داری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،وزیر داخلہ رحمان ملک ،وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر شیری رحمان اور صدر مملکت کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی شریک ہوئے اجلاس میں خطے کی صورت حال خصوصاً افغانستان میں امن و استحکام اور اس حوالے سے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبصرے