اوکاڑہ (ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں۔نظریہ پاکستان کے تحفظ اور عدلیہ کی بالادستی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ کسی شخص کو بھی ٹکٹ کی یقین دہانی نہیںکر وائی گئی پارلیمانی بورڈ میں(ن) لیگ کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔ بورڈ ہی ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) ضلع اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ میاں محمد نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیںا پنے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر( ر) سیدجاوید حسن کرمانی کی قیادت میں پارٹی کے ضلعی صدر سید زاہد گیلانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید عاشق حسین کرمانی ،سابق مشیر وزیراعلیٰ سید شوکت حسین کرمانی ممبران صوبائی اسمبلی میاں یاورزمان ، میاںمحمد معین وٹو ، سابق ممبران صوبائی اسمبلی رائے نور محمد کھرل ، میاں شریف ، ظفرجوئیہ ، راؤ اعجاز علی خان ، سابق ناظم راؤ ضیغم مجتبیٰ اور سید مشتاق حیدر کرمانی پر مشتمل وفد سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضلع بھر کے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی سابق ایم پی اے رائے نورمحمدکھرل نے خو د کو این اے 143 ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاور زمان نے خود کو این اے 144 ، بریگیڈیئر (ر) جاوید حسن کرمانی اور سید عاشق حسین کرمانی نے خود کو این اے 145 اور ممبرصوبائی اسمبلی میاںمحمد معین وٹو نے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے مقابلے میں خودکو این اے 147 کے لیے بطور امیدوار پیش کیا۔ پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فی الحال ضلع اوکاڑہ کی پانچ قومی اور9 صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر کسی کوٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کو ٹکٹ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے میاں نوازشریف نے کہا کہ جو لوگ ٹکٹ کی یقین دہانیوں کے دعوے کر رہے ہیں وہ من گھڑت اور جھوٹے ہیں انہوںنے ڈاکٹر توقیر کو ہدایت کی کہ وہ ٹکٹوں کی یقین دہانیوں کی افواہیں پھیلانے والوںکانوٹس لیں میاں نوازشریف نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جوپارلیمانی بورڈ بنے گا اس میں ہر ضلع کا صدر اور جنرل سیکرٹری موجود ہو گا۔ یہی بورڈٹکٹوںکا حتمی فیصلہ کرے گا ۔ میاں نوازشریف نے عاشق کرمانی کی دعوت پر قصبہ شیر گڑھ میںآنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم آئین اور عدلیہ کی بالادستی کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ملاقات میں راجہ اشفاق سرور بھی موجودتھے۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے