پریس کونسل آف انڈیا نے فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کا موقف ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات آزادی اظہار کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
نئی دہلی (ثناء نیوز)پریس کونسل آف انڈیا نے فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کا موقف ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات آزادی اظہار کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔گزشتہ دس اپریل کو جسٹس اوما ناتھ سنگھ اور ویرندر کمار کی قیادت میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے اپنے اہم فیصلے میں فوج کی نقل و حرکت سے متعلق خبریں نشر کرنے یا شائع کرنے سے منع کر دیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرکزی اور ریاستی حکام کو ہدایات دی تھیں ’اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فوج کی نقل و حرکت سے متعلق کوئی بھی خبر جاری نہ ہونے پائے، پرنٹ میڈیا میں شائع نہ ہو اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی نشر نہ کی جائے۔‘الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر نفاذ کے لیے مرکزی حکومت کے سیکرٹری، وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری اور ریاست کے داخلہ سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا تھا۔ہائی کورٹ کی ان ہدایات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین سابق سپریم کورٹ کے جج مارکنڈے کٹجو نے دائر کی ہے۔”ہائی کورٹ کی عزت و توقیر اپنی جگہ لیکن میرے خیال سے یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، میڈیا کو پورا اختیار اور آزادی ہے کہ وہ اس طرح کی خبر نشر کرے کیونکہ اس سے قومی سلامتی کو کو ئ? خطرہ نہیں ہے۔”اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کی دفعہ انیس (ایک) کے تحت ہر شہری اور میڈیا کو جو اظہار کی آزادی دی گئی ہے اس کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل جسٹس کٹجو نے ایک بیان میں کہا تھا ’ہائی کورٹ کی عزت و توقیر اپنی جگہ لیکن میرے خیال سے یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، میڈیا کو پورا اختیار اور آزادی ہے کہ وہ اس طرح کی خبر نشر کرے کیونکہ اس سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کے بعد دیا تھا۔ مفاد عامہ کی عرضی فوج کی نقل و حرکت سے متعلق چار اپریل کو ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی۔اس خبر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فوج کے بعض دستے پیشگی اطلاع کے بغیر دلی کی طرف کْوچ کر گئے تھے جس سے حکومت پریشان ہوگئی تھی اور اسے راستے میں ہی روکنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گ?ا تھا۔مارکنڈے کٹجو نے کہا کہ بھارتی فوج کوئی کلونیل فورس نہیں ہے بلکہ عوام کی فوج ہے اور عوام ہی اپنے ٹیکس سے پورے دفاعی بجٹ کو پورا کرتی ہے۔ان کا موقف ہے کہ اسی وجہ سے عوام کو اپنی فوج کے معاملات سے متعلق معلومات کا حق ہے۔
تبصرے