پاکستان نے بھارت کی طرف سے پاکستانی فوج پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام سختی سے مسترد کردیا

راولپنڈی،نئی دہلی(ثناء نیوز)پاکستان نے بھارت کی طرف سے پاکستانی فوج پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور 2 پاکستانی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بریگیڈیئر سطح کی فلیگ میٹنگ پیر کو چکنداباغ پونچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر ہوئی۔پاکستان نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا جس میںبھارتی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر حملے کیے جن میں پاکستانی دو فوجی حوالدار غلام محیی الدین اور نائیک محمد اسلم شہید اور سپاہی وسیم زخمی ہو گئے تھے میٹنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی فوج کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی اور اس میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف 6 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر کئے گئے حملے سے مکر گئے انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو بھارتی فوج نے کوئی کارروائی نہیں کی لائن آف کنٹرول واقعہ پر پاکستان کے ساتھ شدید احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ساتھ فلیگ میٹنگ ہو گی جس میں پاکستان کے ساتھ شدید احتجاج کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایل او سی پر موجود میرے کمانڈز پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ پر سخت رد عمل دکھائیں گے اور کمانڈرز اس سے بچاؤ کی ترکیب نہیں کریں گے اور بھرپور جواب دیں گے بکرم سنگھ نے کہا کہ ایل او سی پر موجود بھارتی فوجی کمانڈرز کا موال بلند ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کر رہے ہیں وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستانی فوج کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے ہمارے فوجی اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروا کر صحیح صورت حال بتا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے نام نہاد الزام لگایا جا رہا ہے کہ بھارت نے 6 جنوری کو پاکستان کی طرف ایل او سی کے پار حملہ کیا واقعات بتاتے ہیں کہ تمام معاملہ پہلے سے طے شدہ تھا ان کا کہنا تھا کہ 7 جنوری کو دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر بات کی اوراس کے بعد ہمارے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالہ کیا گیا 7 جنوری کو پاکستان نے میڈیا مہم شروع کی تاکہ ثابت کیا جائے پاکستان سچا ہے اور بھارت جھوٹا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کہہ دیا ہے کہ حملے کی صورت میں سخت جوب دیا جائے، دوبارہ ایسی کوئی کاروائی ہوئی تو موثر جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروائی کی کوئی معافی نہیں ہے اور اگر پاکستان نے دوبارہ اس طرز کی کاروائی کی تو بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں فوج کو تمام تر آزادی دے دی گئی ہے۔ 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تبصرے