مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز ) غزہ پٹی کے علاقے میں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں دو فلسطینی رہنماؤں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے

مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز ) غزہ پٹی کے علاقے میں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں دو فلسطینی رہنماؤں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اپنے جیرالڈ شیلڈ کے اغواء میں مبینہ طور پر ملوث راہنما کو نشانہ بنایا ۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 5 فضائی حملے کئے جن میں ایک کار سمیت کسی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔ حملوں میں 12 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں مزاہمتی راہنما ظہیر القیی بھی شامل ہیں ۔ حماس کے عسکری ونگ اور پی آر سی نے ظہیر القیی کی شہادت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے ۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کئے گئے جس میں چار اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ۔۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ غزہ پٹی کے علاقے پر یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے فائر کیے گئے ان درجنوں راکٹوں اور مارٹر گولوں کے جواب میں کیے گئے، جو چار افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ سٹی کے نواح میں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار فلسطینی عسکریت پسندوں کی عوامی مزاحمتی کمیٹی کا سربراہ موقع پر ہی مارا گیا۔ مرنے والوں میں مزاحمتی تنظیم پاپولر ریسسٹنس کمیٹی کے سربراہ زہیر ال قیسی بھی شامل ہیں. حماس کے عسکری ونگ اور پی آر سی نے زہیر ال قیسی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے. اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں گئے گئے جس میں 4 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے. ۔ صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف مقامات پر گولہ باری، جنگی جہازوں سے میزائل حملے اور توپخانے سے شیل باری جاری رکھی۔ شہر میں اسرائیلی فوج کے پھینکے گئے میزائلوں کے دس بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ مختلف علاقوں سے رات گئے ملنے والی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ صہیونی فوج کی تازہ دہشت گردی میں دس شہری شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں محکمہ صحت کے زیراہتمام ایمرجنسی سروسز کے ترجمان ادھم ابرسلیمہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں آٹھ شہدا کی میتیں اور دس زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رات گئے صہیونی فوج نے القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر شادی السلیقی کے گھر پر بمباری کی ،جس میں وہ موقع پر شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر افراد بمباری میں زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں صہیونی فوج نے غزہ کے مشرق میں بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون طیارے نے دو راکٹ داغے، جو شہر میں سوریکی نامی شہری کے گھر پر گرے اور اس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مکان کے مالک سوریکی نے بتایا کہ گولہ باری سے اس کے مکان کا ایک حصہ مکمل طور زمین بوس ہو چکا ہے۔ جب گھر پر بمباری کی گئی تو اس وقت اس کے اندر کوئی شخص نہیں تھا۔ زخمی ہونے والے تمام افراد اس کے آس پاس تھے۔رات گئے صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد مزاحمت کار شہید اور زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں تازہ بمباری کا سلسلہ جمعہ کے روز نماز عصر کے بعد اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوج نے مزاحمتی کمیٹیز کے سیکرٹری جنرل شیخ زھیر القیسی اور ان کے ایک ساتھی کو شہید کر دیا۔ اسرائیل کی اس جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی اہداف پر راکٹ حملے بھی شروع کیے ہیں، جس کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ غزہ کے سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان سخت لڑائی ہوئی ہے، تاہم اس میں دونوں طرف سے کسی فریق کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

تبصرے