بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کسی نہ کسی کو تو آگے آنا ہی تھا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کسی نہ کسی کو تو آگے آنا ہی تھا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مصطفےٰ کمال نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہم اہمیت کا حامل ہو گا اور اسے خیرسگالی کا دورہ کہا جائے تو کسی طور پر غلط نہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہونی چاہیے اور اگر بنگلہ دیشی ٹیم کا یہ دورہ پاکستان ہوا تو اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ ٹیم کا دورہ آئی سی سی کی کلیئرنس سے مشروط ہے آئی سی سی اگر پاکستان کی سیکورٹی پر مطمئن ہوتی ہے تو بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ کرنے میں کوئی پریشانی نہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے سب ہی خواہشمند ہیں اور اگر پہلا قدم بنگلہ دیش اٹھالے تو کوئی مضائحقہ نہیں کسی غیر ملکی کوچز اس وقت پاکستان میں ہیں تو یہ کہنا کہ وہاں کرکٹ نہیں ہو سکتی غلط ہے اگر آئی سی سی کلیئرنس دیتا ہے تو بورڈ آف ڈائریکٹر سمیت کسی کو بھی پاکستان جانے پر اعتراض نہیں ہو گا

تبصرے