وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے تین سیلاب زدہ اضلاع کے لیے خوراک کی فراہمی کے لیے 60 کروڑ روپے اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

ڈیرہ مراد جمالی (ثناء نیوز )وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے تین سیلاب زدہ اضلاع کے لیے خوراک کی فراہمی کے لیے 60 کروڑ روپے اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان میں سیلاب کے دوران جاں بحق ا فراد کے لواحقین کے لیے چار ، چار لاکھ فراہم کرنے کا اعلا ن کیا ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان وفاقی حکومت کی ترجیح ہے اور صوبہ میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے کچی کینال کے لیے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع نصیر آباد ، جعفر آباد سمیت تین اضلاع کا فضائی جائزہ لینے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔و زیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے 10 ہزار ٹینٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے میں فوری طور پر 20 ہزار ٹینٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین کے لیے خوراک فراہم کرنے کے لیے 20,20 کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں یہ رقم متعلقہ حکام فوری جاری کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے دو ارب روپے جاری کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر مزید رقم بھی فراہم کی جائے گی ان کاکہنا تھا کہ یہ رقم ایک دو روز میں جاری کردی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لیے آیا ہوں صوبائی حکومت اور فوج سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جس قدر ممکن ہو سکا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے عالمی سطح پر متاثرین کی امداد کی اپیل سے پہلے ہمیں خود اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے لپکنا چاہیے حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے جتنے بھی افراد جاں بہق ہوئے ان کے لواحقین کے لیے چار ، چار لاکھ کا اعلان کرتا ہوں این دی ایم اے تمام جاں بحق افراد کے نام بھجوائے گی اور وفاقی حکومت متاثرین کے لواحقین کے نام چیک بنا کر دے گی۔ وزیراعظم نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کو یقینی بنائین متاثرہ علاقوں میں پلوں اورسرکوں کو پہنچنے والے نقصانات کے جائزہ کے لیے چیئرمین این ایچ اے کو فوری طورپر بلوچستان بھجواؤں گا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہمارے لیے بہت اہم ہے اور بلوچستان میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ کچی کینال کے لیے فنڈز فوری طورپ ر جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا کا بھی گزشتہ ا علی سطحی اجلاس میں جائزہ لیاگیا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان ہے ان کا کہنا تھا کہ جتنی بھی ادویات کی ضرورت ہوگی وہ وفاقی وزیر فردو عاشق اعوان فراہم کریں گی ان کا کہنا تھا کہ بڑی مقدار میں پانی صاف کرنے والی گولیاں علاقہ میںپہنچائی جائین ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی اولین ترجیح ہوگی ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک میں کوئی آفت آتی ہے پوری قوم متہد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی ہے متاثرین کی بحالی کے لیے جس قدر بھی وسائل درکار ہوں گے فراہم کریںگے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور صوبائی حکام بحالی کے کاموں کی نگرنای کریں اس سے قبل و زیراعظم بارش کے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے نقصانات کے حوالہ سے وزیراعظم کو بریفنگ دی او ر متاثرین کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالہ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے متاثرین کی مدد کے لیے کوشسوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دورے دوسرے روز بلوچستان کے علاقہ ڈیر ہ مراد جمالی پہنچے تو بلوچستان کے گورنر نواب ذوالفقار علی مگسی ، پی پی کے صوبائی صدر صادق عمرانی اور دیگراعلی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ وفاقی وزراء سید خورشید شاہ ، میر چنگیز جمالی ، رانا فاروق سعید خان اور فردوس عاشق اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے