الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 40 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر کر دی


اسلام آباد (ثناء نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 40 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔ انتخابات تک بیرون ملک مقیم پاکستانی کو ووٹ دینے کی سہولت دینے کے لئے انتظامات نہیں کیے جا سکتے ۔ تارکین وطن واپس آ کر ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی حلقہ میں اگر 10 فیصد سے کم خواتین ووٹ ڈالے جائیں گے تو اس حلقہ کا نتیجہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا ا س سلسلہ میں بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے بھیجا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ہم خیال سمیت دیگر پانچ جماعتوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔ یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس کو الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ دنیا کے 106 ممالک میں 40 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور انہیں ووٹ کا حق دینے میں کچھ قانونی پیچیدگیاں آڑے آرہی ہیں اور جب تک ان قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں ہوتی اس وقت ان پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جا سکتا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون سازی کے حوالہ سے بل کو پارلیمنٹ بھیج دیا جائے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جن حلقوں میں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جائے گا وہاں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں گے کسی بھی حلقہ میں خواتین کے 10 فیصد ووٹوں کا کاسٹ ہونا ضروری ہوگا اور جہاں بھی 10 فیصد سے کم ووٹ ڈالے جائیں گے اس حلقہ کا نتیجہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا اور انتخابات دوبارہ کروائے جائیں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ہمخیال سمیت دیگر پانچ جماعتوں کو رجسٹر کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے