سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایک انگریزی اخبار کے رپورٹر سے دوہری شہریت رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں
اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایک انگریزی اخبار کے رپورٹر سے دوہری شہریت
رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد
چوہدری کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی
خبر پر کارروائی کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک اور ایک صحافی کو لکھے گئے
خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس کا مختصر حکم محمود اختر
نقوی کی درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔ اس دوران درخواست گزار اور مقدمے
میں شامل ہونے والے دیگر دو درخواست گزاروں ایڈوکیٹ وحید انجم اور ایڈوکیٹ
طارق اسد کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں شامل اراکین پارلیمنٹ کی شہریت
کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے۔ اس دوران نہ تو وزیرداخلہ رحمان ملک اور نہ
ہی مذکورہ صحافی نے عدالت کو کوئی معلومات فراہم کی۔ جبکہ آئین کے آرٹیکل
پانچ کے تحت ملک سے وفاداری پر شہری کا فرض ہے اور اگر اس کے پاس ایسی کوئی
معلومات ہوں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں تو وہ معلومات لازما منظر عام
پر لائی جانی چاہیے۔ خبر کے مطابق صحافی نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اور عدالت
اگر چاہے تو وہ یہ تفصیلات سامنے لاسکتے ہیں۔ آئین کے تحت رحمان ملک اور
مذکورہ صحافی پابند ہیں کہ وہ ملک سے وفاداری اور آئین کی پاسداری کرتے
ہوئے اپنے پاس موجود معلومات عدالت کو فراہم کریں تاکہ اس امر کو یقینی
بنایا جاسکے کہ آرٹیکل پچیس کے تحت کسی رکن اسمبلی کے ساتھ کوئی امتیازی
سلوک نہ ہو۔ خط کی نقل بیگم شہناز شیخ کو بھی سیکریٹری قومی اسمبلی کے
ذریعے ارسال کردی گئی ہے جن کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ ق لیگ کی یہ
رکن آسٹریلین شہریت کی حامل ہیں اور گذشتہ دور حکومت میں بھی وزیر رہیں اور
اب بھی رکن اسمبلی ہیں ۔ اگر ضرورت ہو تو دوہری شہریت رکھنے والے دیگر
اراکین کے بارے میں کارروائی کی جاسکے۔۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے