نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کے عالمی برادری گستا خا نہ فلم کا نو ٹس لے ہم مسلمان حضو ر ﷺ کی شا ن میں گستا خی بردا شت نہیں کر سکتے

کوٹری ( ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کے عالمی برادری گستا خا نہ فلم کا نو ٹس لے ہم مسلمان حضو ر ﷺ کی شا ن میں گستا خی بردا شت نہیں کر سکتے عا لمی سطح پر تما م مذا ہب کا احترام ضروری ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ مو ئثر قانون بنا ئے مسلمان نامو سِ رسا لت کے لیئے اپنے خو ن کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ملکی عوام پر امن احتجا ج کریں پر تشدد مظا ہر ہ اور لو ٹ ما رکرنے والے کا فروں کے ایجنڈہیںان خیالات کا اظہار انھوںنے مسلم لیگ (ن)حیدرآباد ڈویژن کے صدر خالد عزیز آرائیں اور جمال عارف سہروردی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا انہو ں نے پریس کلب حیدرآباد پر حملہ ا ور شرپسندوں کی جا نب سے صحا فیوںکو تشدد کا نشا نہ بنا نے کی بھر پو ر مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت واقعے میں ملو ث ملزما ن کو کیفر کردار تک پہنچا ئے صحا فیو ں کو تحفظ فراہم کر ے انھو ں نے مزید کہا کہ سندھ کہ برسات متا ثرین کو اس مشکل گھڑی میں تنہا ء نہیں چھو ڑینگے اُنکی ہر ممکن مدد کرینگے حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سندھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ریلوے کا بیڑہ غرق جبکہ لوڈ شیدینگ مہنگائی نے غریب عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ملکی سرمایہ کاری پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ہم عوام کے ساتھ اور انہیں لٹیر ے حکمرانوں سے نجات دلائیں اگر محترمہ شہید بے نظیر بھٹو زندہ ہوتی تو اس ملک کی حالات کچھ اور ہوتے اور انھوں نے کہا کہ سندھ ہماری پارٹی کا قلعہ ہے یہاں کی عوام کے حقوق گذشتہ 5سالوں سے غضب کیے جارہے ہیں حکمرانوں نے عوام کوتکلیف کے سوا کچھ نہ دیا روٹی کپڑا اورمکان کا وعدہ کرنے والے نااہل حکمرانوں نے غریبوں سے روز مرہ کی ضرور تیں بھی چھین لیں غیر مقبول فیصلے کرنا حکومتی ایجنڈ ابن گیا ہے اور موجودہ حکومت بھی مشرف کی پالئسیوں پر گا مزن رہنے کے لئے پر عزم ہے محض تجربات پر قومی خزانے کے کڑوڑوں روپے بغیر مثبت نتائج کے حصول کے بھینٹ چڑہائے جارہے ہیں انھوںنے مذید کہا کے قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں سے قومی مفاد کی توقع نہیں کی جاسکتی ہر طرف کرپشن کا راج ہے عدلیہ فیصلوں پر حکومت عملدر آمدنہیں کرتی ملکی خزانے کے لوٹا جارہا ہے تحریک پاکستان میں بلوچستان کے لوگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ملک میں اس وقت ظالمانہ نظام مسلط ہے ملک کے خلاف بڑی شازشیں ہورہی ہے نام کی جمہوریت نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچادیا ہے اس موقع پر خالد عزیز آرائیں اور جمال عارف سہروردی نے قائد میاں نواز شریف کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی میاں نواز شریف نے کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاری کریں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن)کی ہوگی ۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...