افغانستان نے پاکستانی اخباروں پر پابندی عائد کردی


کابل(ثناء نیوز )افغانستان نے پاکستانی اخباروں پر پابندی عائد کردی ۔افغان وزارت داخلہ نے پاکستانی ا خباروں کی افغانستان میں اشاعت پر پابندی لگادی ۔ افغان وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی اخبارات طالبان کا پراپیگنڈہ شائع کرتے ہیں وزرات داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اخبارات طالبان کے حوالہ سے غلط خبریں دیتے ہین ارو مشرقی صوبوں میں اشتعال پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ۔ پابندی افغان صدر حامد کرزئی نے عائد کی ہے ۔



Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے