شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتا خیل کے علاقہ لانڈ محمد خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملہ میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے
میران شاہ (ثناء نیوز )شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتا خیل کے علاقہ لانڈ محمد خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملہ میں کم از کم
تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی پر
دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے
جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی ۔مقامی افرادنے نعشوں اور زخمیوں کو
ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت نہین ہو سکی ۔ حملے کے بعد
بھی امریکی ڈرون طیارے علاقہ مین پروازیں کرتے رہے جس کی وجہ سے لوگوں میں
شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اسی علاقے میں اس سے قبل بھی کئی ڈرون حملے
ہوئے ہیں جن میں مقامی افراد، پنجابی طالبان، غیر ملکی شدت پسند اور حقانی
نیٹورک کے جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں
ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ سے احتجاج کرتا رہا ہے تاہم اس کے باوجود ان
حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے
خلاف ہیں جب کہ پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں ڈرون حملوں کے
خلاف سڑکوں پر احتجاج کر چکی ہیں۔ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈون حملے شدت
پسندوں کے خلاف جنگ میں ایک موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں اور ان حملوں کا
قانونی اور اخلاقی جواز موجود ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق
کی سربراہ نوی پِلے نے رواں سال جون میں پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی
سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کی تحقیقات کی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ
جس طریقے سے یہ حملے کیے جا رہے ہیں اس سے بین الاقوامی قانون کے تحت
سوالات جنم لے رہے ہیں۔j
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے