پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں اضافہ کا رجحان رہا

کراچی (ثناء نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں اضافہ کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 10 پیسے اور 14 پیسے کی تیزی رونماء ہوئی تاہم یورو کی قدر میں 5 پیسے کی مندی رہی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 95.45 روپے سے بڑھ کر 95.55 روپے اور قیمت خرید 93.16 روپے سے بڑھ کر 93.26 روپے ہوگئی۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 154.53 روپے سے بڑھ کر 154.67 روپے اور قیمت خرید 150.80 روپے سے بڑھ کر 150.94 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 123.12 روپے سے کم ہو کر 123.07 روپے اور قیمت خرید 120.18 روپے سے کم ہو کر 120.13 روپے ہو گئی۔




Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے